ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آدھار سے جوڑے گئے تقریباََ87 کروڑ بینک اکاونٹس

آدھار سے جوڑے گئے تقریباََ87 کروڑ بینک اکاونٹس

Mon, 05 Mar 2018 11:07:05    S.O. News Service

نئی دہلی 4مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ملک بھر میں 80 فیصد بینک اکاؤنٹس اور 60 فیصد موبائل کنکشن کوآدھار سے لنک کیا جا چکا ہے۔ آدھار کارڈ کے منصوبہ کا انتظام کرنے والی ایجنسی یونک ایڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا کے ایک سینئر افسر نے اس کی اطلاع دی۔ حکومت نے اس کام کے لئے 31 مارچ 2018 تک مقرر کر رکھا ہے ۔ امید ہے کہ اس اقدام سے غیر اعلانیہ دولت اورجائیداد کی ذخیرہ اندوزی پر لگام لگانے میں مدد ملے گی۔ اسی مقصد سے پین کارڈ کے نمبرات کو بھی آدھارسے جوڑنا لازمی کر دیا گیا ہے۔ تمام موبائل سم 31 مارچ تک آدھارسے جوڑے جانے ہیں تاکہ موبائل صارف کی شناخت یقینی ہوسکے ۔ سینئر افسر نے کہا کہ 109.9کروڑ بینک اکاؤنٹس میں سے تقریبا 87 کروڑ کوآدھارسے جوڑ دیا گیا ہے۔ ان میں سے 58 کروڑ بینک اکاؤنٹس کی توثیق ہو چکی ہے جبکہ باقی میں بینک کے معاملات میں داخل دستاویزات کے ساتھ تصدیقی عمل جاری ہے۔ حکام نے کہا کہ 142.9 ملین متحرک موبائل کنکشن میں سے 85.7 کروڑ کو پہلے ہی سے آدھار منسلک کیا جا چکا ہے۔ سی ای او اجے بھوشن پانڈے نے کہا کہ تقریبا 80 فیصد بینک اکاؤنٹس کوآدھار سے لنک کیا جاچکا ہے ۔ امید ہے کہ باقی کو بھی جلد ہی شامل کیا جائے گا۔ ملک بھر میں 1.2 ارب سے زیادہ شہریوں کو 12 ہندسوں کا آدھار کارڈ نمبرجاری کیا جا چکا ہے۔ 


Share: